لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 6 فروری 2014 13:12

لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہے کہ ہونہارطلباء وطالبات میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،تیسر ے مرحلے میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کاپروگرام ہے۔میٹرک کے ذہین طلباء وطالبات کو بھی شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہورمیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ رواں سال صوبے کے تمام گرلزاور جنوبی پنجاب کے11 اضلاع کے تمام اسکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اساتذہ اور طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کیلیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام وضع کیا جائے،رحیم یارخان میں انجینئرنگ اور آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے اوردانش اسکولوں کی طرز پر سرکاری اسکولوں میں سمارٹ بورڈ کے ذریعے تعلیم دینے کا جائزہ لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں