مستقل مزاجی پر یقین رکھتا ہوں ،ٹیم میں جلدی جلدی تبدیلیوں کے خلاف ہوں ‘ عامر سہیل ،ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے کپتان کی مشاورت سے ٹیم بنائینگے، ذاتی مفاد کو ایک طرف رکھ دیں تو عالمی کرکٹ میں پاکستان کا درجہ بہتر بنایا جا سکتا ہے،ملک کے باصلاحیت نوجوان کرکٹروں کو آگے آنے اور اپنی قابلیت دکھانے کی پیشکش کرتا ہوں ‘ چیف سلیکٹر ،ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ
بدھ 5 فروری 2014 21:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ عامر سہیل نے ملک کے باصلاحیت نوجوان کرکٹروں کو آگے آنے اور اپنی قابلیت دکھانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر اس نوجوان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خوش آمدید کہتے ہیں جو خود کو پاکستان کی نمائندگی کا اہل سمجھتا ہے،کھلاڑیوں کی تکنیک اور کمزوریوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مضبوط ٹیم تیار کرنے میں مدد مل سکے، بورڈ میں ان کو دی گئی دونوں ذمہ داریاں ایک دوسرے سے جڑی ہیں کیونکہ جو کھلاڑی قومی ٹیم سے نکالا جائے گا وہ بالآخر این سی اے آئے گا جہاں ہم ان کی تکنیک اور غلطیاں سدھار سکیں گے۔
ایک انٹر ویو میں عامر سہیل نے کہا کہ این سی اے میں آنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اس کا سفر ختم ہو گیا، کیونکہ اگر وہ خود کو بہتر بناتے ہوئے مقامی سطح پر اچھی کارکردگی دکھائے گا تو میں اسے قومی ٹیم میں واپس آنے کا موقع ضرور دوں گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے محمد حفیظ، محمد عرفان، اسد شفیق، راحت علی اور ان جیسے دوسرے کھلاڑیوں بنائے اور یہ سب آج قومی ٹیم میں شامل ہیں۔
اب وہ کھلاڑیوں کا ایک مضبوط ریزرو پول بنانا چاہتے ہیں،اس مرتبہ میری توجہ ایک مضبوط بیک اپ ٹیم بنانا ہے تاکہ قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو متاثر ہوئے بنا ہم انجریز اور آؤٹ آف فارم ہونے کے مسائل سے نمٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ مضبوط ریزرو پول کا ہدف یقینی بنایا جا سکے۔بطور ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ، میں کلب کرکٹ کو دوبارہ متحرک کرنے کی کوشش کروں گا کیونکہ زیادہ تر ٹیلنٹ یہیں سے آتا ہے،میری پہلی ترجیح ملک بھر میں کلب ٹورنامنٹس کا انعقاد ہو گااس کے ساتھ ساتھ، ہمیں بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل خیبر پختونخواہ ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ میں مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔اور میں عالمی سطح پر کھلاڑیوں کو مناسب مواقع فراہم کرنے کو یقینی بنائیں گے۔میری پوری کوشش ہو گی کہ انہیں بہترین مواقع دوں تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیت دکھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ میں مستقل مزاجی پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم میں جلدی جلدی تبدیلیوں کے خلاف ہیں،اگر کئی بار چانس ملنے کے باوجود کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرتا تو پھر ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا غلطیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے کپتان کی مشاورت سے ٹیم بنائیں گے۔مصباح بطور کپتان اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور یقینی طور پر میں ٹیم بنانے سے قبل ان کی سفارشات پر غور کروں گا،اگر ہم مل کر کام کریں اور ذاتی مفاد کو ایک طرف رکھ دیں تو عالمی کرکٹ میں پاکستان کا درجہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری