کوئی جماعت یا ادارہ اکیلا دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا،پوری قوم کو متحد ہو کر اس ناسور سے نمٹنا ہوگا‘ میاں عرفان دولتانہ

بدھ 5 فروری 2014 15:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ جمہوریت پاکستان کا مستقبل ہے ، مسلم لیگ (ن)کی حکومت جمہوری اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی جماعت یا ادارہ اکیلا دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا۔ پوری قوم کو متحد ہو کر اس ناسور سے نمٹنا ہوگا۔

قوم کو مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ ملک کو امن وامان اور اندرونی سلامتی کے مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی حکومت ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتی ہے، قانون کی حکمرانی ہو گی تو سب کو انصاف ملیگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ملکی ترقی کیلئے ناگزیر اور پاکستان کا اثاثہ ہے۔ تمام پاکستانیوں کو عزت و آبرو کی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ قوتِ برداشت اسلام کا اہم ترین جزو ہے۔ برداشت کی روایت کے بغیر معاشرے کی ترقی اور پاکستانی معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج میدانوں اور پہاڑوں میں ملکی سلامتی کا تحفظ کر رہی ہیں، پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں