برطانیہ ،پاکستان کے آپس میں دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنیکی ضرورت ہے ‘ برطانوی ہائی کمشنر،صحت اورتعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کی بھرپور مدداور معاونت کررہے ہیں ‘فلپ مارٹن

منگل 4 فروری 2014 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) برطانوی ہائی کمشنر فلپ مارٹن نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے آپس میں دیرینہ تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ، برطانوی حکومت اور ادارے صحت اورتعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کی بھرپور مدداور معاونت کررہے ہیں ،برطانیہ پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے اوراسکے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ لاہور شہر بہت پسند آیا،ا س کے کھانے کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو اپنا انتہائی قریب دوست سمجھتا ہے ، پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کے اعزاز میں ناشتہ دیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں