کارکنان کے قتل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے‘ محمد ثروت اعجاز قادری

منگل 4 فروری 2014 14:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ کارکنان کے قتل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، نعمان قادری،کامران قادری کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے،اہلسنت لاوارث نہیں ہیں قاتلوں کی نشاندہی کردی ہے اگر گرفتار نہ کیا گیا تو حکومت و انتظامیہ کی بے بسی ہوگی،ہم قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے حکومت 3مہینے کیلئے کراچی ہمارے حوالے کردے تو بھتہ خوروں،ٹارگٹ کلرز سے پاک کردیں گے، نیوکراچی کے کارکن کامران قادری کا فیکٹری سے واپسی پر بیہمانہ قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری قانون نافذ کرنے والوں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے کامران قادری کے قتل اور سرجانی میں کارکنان پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مسلسل انصاف کے دروازے پر دستک دی ہے مگر ہمیں ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہاکہ جب مقتول کے لواحقین کو انصاف نہیں ملے گا،ٹارگٹ کلرز آزاد دندناتے پھرتے رہیں گے پھر بھلا کس طرح امن قائم ہوسکتاہے،شہر میں قیام امن کیلئے آئین و قانون کی بالادستی لازمی ہے، دہشتگرد، ٹارگٹ کلرز حکومت کی رٹ کو باربار چیلنج اور شہر میں خوف کی فضاء قائم کررہے ہیں ۔

ثروت اعجاز قادری نے وفاقی وزیر داخلہ،وزیرداخلہ سندھ،گورنر سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ کامران قادری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں