” یوم یکجہتی کشمیر “ کل بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا ،ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

منگل 4 فروری 2014 14:16

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء)آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں( بدھ ) پانچ فروری کے دن کو ”یوم یکجہتی کشمیر “کے طور پر منایا جائیگا ، اس دن کی مناسبت سے دیگر ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی اور کشمیری بھی تقریبا ت کا اہتمام کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں ، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس میں شرکاء کشمیریوں بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کریں گے جبکہ ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائیگی ۔

یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے ۔پاکستان اور کشمیر سے ملانے والی تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی اورکشمیری شہدا ء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہے ۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں سیاسی و مذہبی تنظیموں کی طرف سے کیمپ لگائے جائیں گے جہاں سارا دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نغمے چلائے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں