لاہور، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

پیر 3 فروری 2014 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور لیسکو سے 7 فروری کو جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر ہے جس سے گھریلو اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اقدام کالعدم قراردیاجائے ۔عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اورلیسکو سے 7فروری کوتحریری جواب طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں