پنجاب پبلک سروس کمیشن نے شارٹ لسٹنگ کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا

پیر 3 فروری 2014 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری۔2014ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امیدوارں کی شارٹ لسٹنگ کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق امیدواروں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوئی تو ان کی امتحانی قابلیت کی جانچ پڑتال لازم ہو گی۔ میٹرک سے مقرر کردہ تعلیم تک امتحانات میں حاصل کئے گئے نمبروں کی بنیاد پر میرٹ لسٹ مرتب کی جائے گی۔ اس سلسلے میں فرسٹ یا سیکنڈ ڈویژن کی تفریق پالیسی کا حصہ نہیں۔ یہ تاثر درست نہیں کہ سیکنڈ ڈویژن لینے والے کسی آسامی کے لیے امتحان میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں