وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب بہتری کی جانب گامزن ہے ‘ سربراہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن

پیر 3 فروری 2014 17:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے سرمایہ کاری کے سربراہ اینڈری میخ نیو نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب بہتری کی جانب گامزن ہے اورنجی شعبے سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں اوراصلاحات کا عمل انتہائی حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں