عمران خان کا طالبان سے کبھی براہ راست رابطہ نہیں رہا،اعلان کردہ نمائندہ کمیٹی میں شامل نہیں ہونگے‘ میاں محمود الرشید
پیر 3 فروری 2014 16:17
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا طالبان سے کبھی براہ راست رابطہ نہیں رہاوہ طالبان کی طرف سے اعلان کردہ نمائندہ کمیٹی میں شامل نہیں ہوں گے ،مو جو دہ حالات میں شریعت کے نفاذ میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کا ایک اصولی موقف تھا کہ طاقت کے بل بوتے پر کبھی بھی مسائل حل نہیں ہو تے اس لیے مذاکرات کے لئے دباؤ ڈالا گیا ،اسی بات کو طالبان نے اہمیت دی ہے ، اورعمران خان کے اس مو ٴقف کی آل پارٹیز کانفرنس نے بھی تائید کی تھی ۔
محمو دالرشید نے طالبان کے شریعت کے نفاذ کے مطالبے کے حوالے سے کہا کہ موجو دہ حالات میں شریعت کے نفاذ میں کوئی انکا رنہیں ،اس پر پاکستان کا آئینی فریم ورک مو جود ہے،1973 کے آئین میں اسلامی قوانین موجو دہیں لیکن شریعت کے نفاذ سے پہلے بہت سے اہم اقدامات کرنے ہونگے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کبھی طالبان سے براہ راست رابطہ نہیں رہا ، وہ طالبان کی طرف سے اعلان کردہ کمیٹی میں شامل نہیں ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا التواء الیکشن کمیشن اور حکومت کی ملی بھگت کا ثبوت ہے،ان کی بلدیاتی انتخابات کرانے کی نیت ہی نہیں ہے۔آئندہ ہونیوالے اسمبلی کے اجلاس میں اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی جبکہ مختلف منصوبہ جات کے نام پر شہر بھر میں تاجروں کی عمارات کو مسمار کرنے کے خلاف بھی آواز اٹھائی جائے گی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت