لاہور میں وزیر اعظم کے سیکیورٹی اسکواڈ کی 2 گاڑیاں حادثے کا شکار، 6 اہلکار زخمی

پیر 3 فروری 2014 14:59

لاہور میں وزیر اعظم کے سیکیورٹی اسکواڈ کی 2 گاڑیاں حادثے کا شکار، 6 اہلکار زخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) وزیر اعظم کے سیکیورٹی اسکواڈ کی 2 گاڑیاں کھمبے سے ٹکرانے سے ایلیٹ فورس کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف الحمرا ہال میں تقریب سے شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ مال روڈ پر واقع نہر کے پل کے قریب سیکیورٹی اسکواڈ کی دو گاڑیاں ایک کھمبے سے جا ٹکرائیں، حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں موجود 6 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں