نامور اداکار خیام سرحدی کی تیسری برسی کل منائی جائیگی

پیر 3 فروری 2014 14:30

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) نامور اداکار خیام سرحدی کی تیسری برسی آج ( منگل )کو منائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا جس میں خیام سرحدی کی فنکارانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔ خیام سرحدی نے اپنے کیرئیر میں سینکڑوں ڈراموں میں کردار نبھائے جن میں انکے ادا کئے ہوئے کردار آج بھی انکے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔

(جاری ہے)

خیام سرحدی نے تین فلموں اک سی ڈاکو ، بوبی اور مہک میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ خیام سرحدی کے والد ضیاء سرحدی فلم ڈائریکشن کے شعبہ سے وابستہ تھے جن کا خواب اپنے بیٹے کو ڈاکٹر بنانا تھا لیکن وہ بیٹے کے شوق کے ہاتھوں بے بس ہو کرانہیں ایکٹنگ ، ڈائریکشن ، پروڈکشن کے کورس کیلئے یونان بھجوانے پر مجبور ہو گئے ۔مرحوم 4فروری 2011ء کو ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ انہیں اچانک دل کادورہ پڑا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں