پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کرے گی‘ قاضی احمد سعید

پیر 3 فروری 2014 13:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری اداروں کا استحکام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ، پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی خاطر حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی اور مثبت تنقید بھی کرتی رہے گی تاکہ حکمران سیاہ و سفید کے مالک نہ بن جائیں اور عوام کے مفادات کو پس پشت نہ ڈالیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس وقت محاز آرائی کے نتائج بیانک ہوں گے اور محاز آرائی سے جمہوری ادارے متاثر ہوں گے۔ محترمہ شہید بہت دوراندیشن تھیں انہوں نے حالات کے پیش نظر مفاہمت پر زور دیا اور تمام پارٹیوں کو یکجا کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے تحفظ کے لئے تجدید عہد کر رکھا ہے ۔پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں