پنجاب کے خواجہ سراؤں نے بھی وفاقی اور صوبائی محکموں میں ملازمتوں کا مطالبہ کر دیا ،سرکاری محکموں میں رشوت کے خلاف بھی کردار ادا کرکے دکھائیں گے‘ جنرل سیکرٹری ساتھی فاؤنڈیشن

اتوار 2 فروری 2014 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) سندھ میں خواجہ سراؤں کو سرکاری ملازمت کی فراہمی کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراؤں نے بھی وفاقی اور صوبائی محکموں میں نوکریاں فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ساتھی فاؤنڈیشن کی جنرل سیکرٹری لیلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمارے تین ساتھیوں کو سرکاری ملازمت دے کر قابل تعریف اقدام اٹھایا ہے اس سے انہیں با عزت روزگار میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وفاقی اور صوبائی محکموں میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراؤں کو ملازمتیں فراہم کرے ۔ ہم سرکاری محکموں میں رشوت ستانی کے خلاف بھی کردار ادا کر کے دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں