خواہش ہے قوم حکمرانوں سے نجات کیلئے سڑکوں پر نکلے ورنہ صورتحال تبدیل نہیں ہو گی‘ شیخ رشید احمد،گورنر اسٹیٹ بینک نے دن رات نوٹ چھاپنے کے احکامات کے باعث استعفیٰ دیا‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ

اتوار 2 فروری 2014 18:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں ثقافت نہیں بلکہ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے اربوں روپے ہوا میں اڑائے جارہے ہیں ،ا سٹیٹ بنک کے گورنر نے اس لیے استعفیٰ دیا کیونکہ حکومت نوٹ چھاپنے والی مشینوں کو تو سانس بھی نہیں لینے دیتی ،حکمرانوں سے حکومت نہیں چل رہی قوم کو اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ فیسٹول کے نام پر اپنی تشہیر کر رہی ہے ، وہاں ثقافت کو زندہ کرنے کی بجائے اپنی سیاسی مشہوری کیلئے اربوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ سندھ کی عوام کیلئے کچھ کرے ۔ فیسٹول سے غریب آدمی کا پیٹ نہیں بھرا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بنک نے اس لیے استعفیٰ دیا ہے کیونکہ حکومت نوٹ چھاپنے والی مشینوں کو سانس نہیں لینے دیتی ، یہ بات ایک حقیقت ہے کہ جس قدر نو ٹ زیاد ہ چھاپے جائیں مہنگائی میں اتنا ہی اضافہ ہو تا ہے۔

حکومت گورنر کو دن رات نوٹ چھاپنے کا کہہ رہی تھی جسکے باعث انہوں نے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس قابل ٹیم کابہت بڑا قحط ہے، خواہش ہے کہ قوم ان حکمرانوں سے نجات کیلئے سڑکوں پر نکلے ،پھر ہی قوم کی نجات ہو سکتی ہے ورنہ صورتحال تبدیل نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں