اجتماعی سوچ کے ساتھ کئے جانے والے مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج برآمد ہونگے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب،حکومت ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہباز شریف کی قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

اتوار 2 فروری 2014 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اجتماعی سوچ کے ساتھ کئے جانے والے مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔لاہور میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ توانائی بحران اور دہشتگردی نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے، حکومت ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور وطن عزیز کو ایک مرتبہ پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے باہمی مشاورت سے ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے ، انہیں یقین ہے کہ اجتماعی سوچ کے ساتھ کئے جانے والے مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، اس کے علاوہ وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت بھی کوئلے سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے تاکہ عوام کو بلا تعطل سستی بجلی فراہم کی جاسکے۔اس موقع پر فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کے اقدامات اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن)کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کی جو پالیسی اپنائی ہے اس سے سب کا گلہ دور ہواہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں