قومی سوچ اور اجتماعی بصیرت سے قیام امن کے فیصلے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے‘ وزیر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 02/02/2014 - 15:17:14 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 15:08:25 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 15:08:25 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 15:07:42 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 15:07:42 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 15:07:42 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 14:51:47 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 14:51:47 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 14:50:49 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 14:49:38 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 14:49:38
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

قومی سوچ اور اجتماعی بصیرت سے قیام امن کے فیصلے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب، توانائی بحران اور انتہا پسندی نے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایاہے،مسائل سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں بارآورہونگی،حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے،امن کے لئے سنجیدہ اورمخلصانہ کوشش کی گئی ہے،شہباز شریف سے فاٹا کے پارلیمانی گروپ کی ملاقات، پاکستان کو درپیش مسائل اور سیاسی صورتحال پر بات چیت،وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پنجاب نے بے مثال ترقی کی ،صحیح معنوں میں صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں‘ پارلیمانی گروپ فاٹا ۔ تفصیلی خبر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی بحران،دہشت گردی اورانتہاء پسندی جیسے بڑے مسائل کا سامناہے-توانائی کی کمی اور انتہاپسندی نے قومی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایاہے- ان مسائل کو حل کئے بغیر تیز رفتار ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا- حکومت ملک و قوم کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نجات دلانے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے- ملک میں امن کے قیام کے لئے حکومت نے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مذاکرات کو ایک اورموقع دیاہے- قوی امید ہے کہ قومی سوچ اور اجتماعی بصیرت کو بروئے کار لا تے ہوئے کئے گئے قیام امن کے اس فیصلے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اورانشاء الله ملک امن کا گہوارہ بنے گا- حکومت نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے بھی دن رات ایک کیا ہوا ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی شب وروز کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار فاٹا کے پارلیمانی گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،جس نے ان سے یہاں ملاقات کی- ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش مسائل اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی-وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے فاٹا کے پارلیمانی وفد میں اراکین قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی، ساجد حسین طوری ، سید غازی گلاب جمال، بلال رحمان، بسم الله خان اور ناصر خان آفریدی شامل تھے-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو مسائل اور مشکلات کے بھنور سے نکالنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں- قومی معیشت کی بحالی کے لئے بھی موثر اقتصادی پالیسیوں پر عمل کیا جا رہا ہے- معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی جامع لائحہ عمل اپنایا گیا ہے- توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ملکی وغیر ملکی توانائی

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

02/02/2014 - 15:07:42 :وقت اشاعت