عمر اکمل کو (کل) ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا

ہفتہ 1 فروری 2014 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء)کرکٹر عمر اکمل کو کل ( اتوار) ماڈل ٹاؤن کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ عمر اکمل کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ٹریفک وارڈن سے جھگڑنے پر تھانہ گلبرگ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

عدالت کا وقت ختم ہونے کے باعث عمر اکمل کی ہفتہ کے روز ضمانت نہیں ہو سکی تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں