عمر اکمل پاکستان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی اور ہیرو ہے ، دہشتگرد نہیں ہے جو پولیس ناروا سلوک کر رہی ہے‘ کامران اکمل، مجھے اور پی سی بی کے سکیورٹی منیجر کو بھی عمر اکمل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں ‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 فروری 2014 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) مایہ ناز بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ عمر اکمل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی اور ہیرو ہے ، وہ کو ئی دہشتگرد نہیں ہے جسکے ساتھ پولیس ناروا سلوک کر رہی ہے ، نہ صرف مجھے بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی منیجر کو بھی عمر اکمل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اسکا نوٹس لیں ۔

تھانہ گلبرگ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ میری والدہ اور والد کی طبیعت بھی ناساز ہے جبکہ انہیں بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ معلوم نہیں پولیس نے عمر اکمل کو کہا ں رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے لیکن آج ہم سے یہ سلو ک کیا جا رہا ہے،ایسے سلو ک سے دل بہت دکھی ہو اہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈن کے تشدد سے عمر اکمل کے چہرے پر چو ٹیں آئیں ہیں لیکن پھر بھی خاندان کے افرا دکو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا میں اس کا بھائی ہو ں مجھے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا جو کہ سرا سر نا انصافی ہے، پی سی بی کے سکیورٹی مینیجر بھی ملاقات کے لئے آئے لیکن پولیس نے انہیں بھی ملنے کی اجازت نہیں دی ۔

عمر اکمل کا جرم اتنا بڑا نہیں ہے جتنی بڑی سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بھائی کو عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا ۔ میری اپیل ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس واقعہ کا نو ٹس لیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں