پنجاب حکومت کاجشن بہاراں کے دوران پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کا حتمی فیصلہ

ہفتہ 1 فروری 2014 14:04

پنجاب حکومت کاجشن بہاراں کے دوران پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کا حتمی فیصلہ

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) پنجاب حکومت نے امسال جشن بہاراں کے دوران پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے چھانگا مانگا میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شہریوں نے اپنے طور پر بھی تیاریاں شروع کر دی تھیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کو رپورٹس ملی تھیں کہ پتنگ بازوں نے کیمیکل لگی ڈور بڑی مقدار میں محفوظ کر رکھی ہے جس پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جشن بہاراں ہوگا اور ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے لیکن پتنگ بازی نہیں ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت اس حوالے سے کام کر رہی ہے اور آئندہ سال اگر کوئی حکمت عملی مرتب کر لی گئی تو اسکی اجازت دینے پر غور کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں