صوبہ کی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی کے انتظامات ، الیکشن اور آڈٹ نہ کرانے بارے رپورٹ طلب

ہفتہ 1 فروری 2014 14:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں قائم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے اور انتظامیہ کی طرف سے الیکشن اور آڈٹ نہ کروانے بارے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ، اس سلسلے میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والی سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں گھر بنانے کو ہر شخص فوقیت دیتا ہے جہاں ایک ہی چھت تلے ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سوسائٹیوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی بنا پر گزشتہ کئی سالوں سے کسی قسم کا ڈینگی کیس سامنے نہیں آنے پایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مکینوں اور رہائشیوں کی ہر قسم کی شکایات کا موقع پر ازالہ کرنا ان کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا طرہ امتیاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سوسائٹیوں کی انتظامیہ کو سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں