پرویزمشرف قانون کی گرفت میں ہیں ،ان کاملک سے بھاگناآسان نہیں ہے ‘ سینیٹر کامران مائیکل

ہفتہ 1 فروری 2014 14:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پرویزمشرف قانون کی گرفت میں ہیں لہٰذاء ان کاملک سے بھاگناآسان نہیں، پرویزمشرف نے کئی بارآئین توڑااور ملک وقوم کوبحرانوں کاتحفہ دیا ،آزادعدلیہ نے انصاف کیلئے طلب کیا توموصوف بہانوں پراترآئے ہیں،اس وقت پرویزمشرف کوڈاکٹرنہیں بلکہ کسی اچھے ایڈوائزرکی ضرورت ہے جوانہیں بیماری کابہانہ بنانے اورمیڈیکل رپورٹ کے پیچھے چھپنے کی بجائے درست مشورے دے،اب پرویزمشرف کی مرضی کے مطابق سب کچھ نہیں ہوگا،خودکوعدلیہ کے سپردکردیں۔

اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ بہترہوگاپرویزمشرف عدلیہ کے ساتھ آنکھ مچولی نہ کھیلیں ورنہ انہیں مزیدخفت اٹھاناپڑے گی۔

(جاری ہے)

ملک میں دہشت گردی کی شروعات بھی پرویزی آمریت کے سیاہ دور میں ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے آمرمطلق کی حیثیت سے ہرقومی معاملے کومس ہینڈل کیا جس کے نتیجہ میں متعدد بحرانوں نے سراٹھایا۔ اگرپرویزمشرف خودکو مسلسل اٹھارہ گھنٹوں کی پروازکیلئے فٹ سمجھتے ہیں وہ توپندرہ بیس منٹ کی مسافت پرعدالت کیوں نہیں جاسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان کی بیرون ملک جانے کی درخواست مستردکردی ہے،پاکستان میں قابل ڈاکٹرزاورجدیدہسپتال موجود ہیں اگرپرویزمشرف کو علاج کی ضرورت پڑی توانہیں ملک میں دستیاب ہر سہولت مہیا کی جائے گی ۔پرویزمشرف نے اپنے ہاتھوں سے جوبویاتھاوہ انہیں ہرصورت کاٹناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے اپنے دورآمریت میں پاکستان کی منتخب آئینی قیادت کے ساتھ دوران قید جس قسم کاانسانیت سوز سلوک کیا تھا انہیں قطعی طورپرایسے رویوں کا سامنا نہیں کرناپڑالہٰذا ء ان کیخلاف عدالتی کاروائی کوسیاسی انتقام کانام نہیں دیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں