محکمہ ریلوے نے اپنی تنصیبات کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا

جمعہ 31 جنوری 2014 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) محکمہ ریلوے نے اپنی تنصیبات کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ریلوے نے پہلے مرحلے میں نجی کمپنی ریلوے ہیڈ کوارٹر میں سولر پینل لگائے گی اور اسکی کامیابی کے بعد دیگر مقاما ت پر بھی پینل لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ریلوے کی طرف سے نجی کمپنی سے سستی بجلی خریدنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں