بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 31 جنوری 2014 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 480ارب روپے ادا کر دئیے ہیں مگر ابھی تک لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں لائی جا سکی۔۔

(جاری ہے)

درخواست گزا رکے مطابق سردیوں میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے تو گرمی میں صورتحال زیادہ تکلیف دہ ہو گی۔ سردی میں گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے بھی حقائق کے برعکس ہیں عوام کا پیسہ ایسے منصوبوں پر ضائع کیا جار ہا ہے جو قابل عمل نہیں لہٰذاعدالت حکم دے کہ حکومت ڈیم بنائے تاکہ ملک کو مستقل میں توانائی کے بحران سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں