پرویز مشرف عدالت کی نہیں، اللہ کی پکڑ میں ہیں، سعد رفیق

جمعہ 31 جنوری 2014 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2014ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کسی عدالت کی نہیں، اللہ کی پکڑ میں ہیں، ان کے خلاف بہت سے الزامات ہیں کئی مقدمے چلنے چاہئیں، آئین شکن کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے وکلاء فوج کا نام لی کر رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے، مشرف کیخلاف بہت سے الزامات ہیں، ان پر کئی مقدمات چلنے چاہیئں، مشرف کی بزدلانہ پالیسیوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، لال مسجد، اکبر بگٹی کی شہادت مشرف کے سر جاتی ہے، مشرف جان لیں اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے، ان کا مقدمہ آزاد عدلیہ کے سامنے ہے، پرویز مشرف کو عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھنا چاہئے،اب مشرف جانیں اور آزاد عدلیہ جانے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ آئین شکنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں حسینہ واجد پاکستان کے حامیوں کو سزائیں دے کر اپنی سیاست کیلئے انصاف کا خون کر رہی ہیں، ان کے اقدامات کو بنگلا دیش کے عوام کی حمایت حاصل نہیں، ہمیں ان کے رویے پر تشویش ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں