قومی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈرشعیب ملک کل اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گے

جمعہ 31 جنوری 2014 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈرشعیب ملک آج ( ہفتہ ) کو اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گے۔شعیب ملک یکم فروری1982ء کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرےئرکاآغاز29اگست2001ء کوملتان میں بنگلہ دیش کے خلاف کیااورآخری ٹیسٹ6تا9اگست2010ء انگلینڈکے خلاف برمنگھم میں کھیلا۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے ون ڈے کیرےئرکاآغاز14اکتوبر1999ء کوشارجہ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کیااورآخری ون ڈے میچ 15جون2013ء کوبرمنگھم میں بھارت کے خلاف کھیلا۔

جبکہ ٹونٹی ٹونٹی کیرےئرکاآغاز28اگست2006ء کوبرسٹول میں انگلینڈکے خلاف کیااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ15نومبر2013ء کودبئی میں انگلینڈکے خلاف کھیلا۔شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں32میچوں کی54اننگزمیں33.45کی اوسط سے 13چھکوں اور209چوکوں کی مددسے1606رنزبنائے جن میں2سنچریاں اور8نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور148رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں