چیئرمین قومی نجکاری کمیشن سمیت 6 ممبران کی تعیناتی کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج کر دیا گیا

جمعہ 31 جنوری 2014 14:49

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) چیئرمین قومی نجکاری کمیشن سمیت 6 ممبران کی تعیناتی کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج کر دیا گیا درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجکاری کمیشن کے سربراہ اورممبران کی تعیناتی غیر آئینی ہے۔

(جاری ہے)

اس کمیشن نے 35 منافع بخش اداروں کی نجکاری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں جس سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گئے۔لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ قومی نجکاری کمیشن سمیت 6 ممبران کی تعیناتی کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں