سنگم تھیٹر میں آج سے پہلا اسٹیج ڈرامہ ” سیانی فیملی “ پیش کیا جائیگا

جمعرات 30 جنوری 2014 13:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) سنگم تھیٹر میں (آج) جمعہ سے پہلا اسٹیج ڈرامہ ” سیانی فیملی “ پیش کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اداکار و رائٹر ظفر ارشاد کے لکھے گئے اسٹیج ڈرامے میں اداکارہ روبی انعم ، چندا علی ، مدھو ، سدرہ نور ، رمشا ، افضل بوبی ، عمران شوکی ، شکیل چن ، منور دیوانہ ، بابا شعیب ،ندیم انجم اور ظفر ارشاد شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات ظفر ارشاد کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں