سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل پی جی کوٹہ کیس میں نظر ثانی کی درخواست دائر

جمعرات 30 جنوری 2014 13:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل پی جی کوٹہ کیس میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ محمد اظہر صدیق ایدووکیٹ کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں سپریم کورٹ سے التجا کی گئی ہے کہ نظر ثانی کو اپیل کے طور پر سنا جائے۔

(جاری ہے)

آئین کے آرٹیکل 184(3) میں براہِ راست درخواست کے بعد اپیل کا کوئی حق نہیں لہٰذا آئین کے آرٹیکل 188 کو سامنے رکھتے ہوئے اِس نظر ثانی کی درخواست کو اپیل کے طور پر سنا جائے۔

اس درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کو اِس بات کی بھی تشریح کرنی چاہیے کہ معاہدہ جات جن پر عملدرآمد ہو چکا ہو اور کوئی متاثر فریق عدالت کا دروازہ نہ کھٹکھٹائے کیا اُن کو منسوخ کیا جاسکتا ہے بالخصوص اُن معاہدہ جات میں سے حاصل ہونے والی رقم، منافع یا ٹیکسز منتقل ہو جائیں تو کیا اِس کا اثر زائل ہو جائے گا؟ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں