شہری بلا تاخیر کاپی والے لائسنسوں سے کمپوٹرائزڈ لائسنس حاصل کریں‘ چیف ٹریفک آفیسر لاہور

جمعرات 30 جنوری 2014 12:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ ایسے شہری سے جن کے پاس لاہور شہر کا پرانا کاپی والاڈرائیونگ لائسنس ہے وہ جلد سے جلد اسے کمپوٹرائزڈ کروائیں تاکہ ان کا ریکارڈ کو کمپوٹر میں محفوظ کیا جا سکے۔ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے تحت شہری اب کاپی والے ڈرائیونگ لائسنس سے کمپوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سی ٹی او آفس کے علاوہ ڈی ایچ اے فسیلیٹشن سنٹربھی جا سکتے ہیں۔

ماہ جنوری کے دوران 770شہریوں نے ڈرایئونگ لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے اپلائی کیا،سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ میں 130شہری فیل جبکہ640امیدوار پاس ہوئے۔اسی طرح DHAفسیلیٹشن سنٹر سے2715شہریوں کو ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جاری کئے گئے،210شہریوں نے زائد المیعاد ڈرائیو نگ لائسنس کی تجدید اور ڈوپلیکیٹ لائسنس اور190شہریوں نے کاپی والے مینول لائسنسوں سے کمپوٹرائزڈ لائسنس حاصل کئے۔

(جاری ہے)

سہیل چوہدری نے کہا کہ ڈور ٹوڈور لائسنسنگ پالیسی میں شہریوں کو سہولت ، آسانی اور بذریعہ کورئیر لائسنس کی ترسیل کے عمل کو بے حد سراہا ہے۔شہریوں کے کمپوٹرائزڈ ریکارڈ ہونے سے لائسنس گمشدگی کیصورت میں بغیر کسی تاخیرڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس کر دیا جائیگا۔پرانے کاپی والے لائسنس کو کمپوٹرائزڈ کروانے کیلئے شہری اصل شناختی کارڈ ، دو تصاویر اور لاہور شہرسے جاری شدہ کاپی والے لائسنس کے ہمراہ صبح9/بجے سے 3/بجیتک تشریف لا سکتے ہیں۔

شہریوں کے قیمتی وقت اور سہولت کے پیش نظر پرانے کاپی والے لائسنس کو کمپوٹرائزڈ کروا نے کیلئے خواتین اور سینئر سٹیزنز اور دیگر شہریوں کیلئے علیحدہ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔،شہری ڈرائیونگ لائسنس فارم سٹی ٹریفک پولیس کی ویب سائٹwww.ctplahore.gop.pk سے ڈاؤن لو ڈکرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ مزید معلومات کیلئے شہری سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0421915پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں