محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کوکماد کی بہاریہ فصل کے لیے زمین اور تیاری سے متعلق ضروری اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت

بدھ 29 جنوری 2014 16:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کوکماد کی بہاریہ فصل کے لیے زمین اور تیاری سے متعلق ضروری اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے بھاری میرا زمین جس میں پانی کا نکاس ہو موزوں ترین ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ کاشتکار فصلات کی برداشت کے بعد روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو زمین میں ملادیں بعد میں کم گہری 8 تا10 انچ والی کھیلیوں کیلئے دومرتبہ کراس چیزل ہل یا ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلائیں اور اگرزیادہ گہری کھیلیاں 18 انچ بنائی ہوں تو سب سائیلر کا استعمال کیا جائے اور اس کے بعد زمین کو ہموار کرلیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں