ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 فروری کوہو گی

بدھ 29 جنوری 2014 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3فروری بروزپیر کو منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز لاہوریجن کے ترجمان کے مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں ایک تقریب پیر کی صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں منعقد ہو گی جس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان و قومی بچت کے افسران سمیت مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں