غیر قانونی طور پر یونان جانیوالے 17پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

بدھ 29 جنوری 2014 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء ) غیر قانونی طور پر یونان جانے والے 17پاکستانی ڈی پورٹ ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے یونان جانیوالے 17پاکستانیوں کو حراست میں لینے کے بعد مختلف جیلوں میں ایک سال تک قید میں رکھا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 17پاکستانی نجی ائیر لائن کی پرواز 624کے ذریعے لاہورپہنچے جنہیں ضروری پوچھ گچھ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں