پاکستان ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا اور بنگلہ دیش بورڈ کی جرات مندی ، تین بڑوں نے ووٹ کا خیال دل سے نکال دیا ، برطانوی میڈیا
بدھ 29 جنوری 2014 14:03
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ ، پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش بورڈ ز کی جرات مندی کے بعد تین بڑوں نے ہوا کا رکھ دیکھ کر ووٹ کا خیا ل دل سے نکال دیا برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کی جرات مندی کے سبب اجلاس چھ گھنٹے کی طویل بحث پر ختم ہوا لیکن تین بڑوں نے ہوا کا رخ دیکھ کر ووٹنگ کا خیال دل سے نکال دیا۔
آئی سی سی کے اس اجلاس کے پہلے روز ماحول کئی بار گرم ہوا جس پرتین بڑوں کے ماتھے پر بل بھی آئے اور انہوں نے برا بھی منایا۔اجلاس میں ایک موقع پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین والی ایڈورڈز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بارے میں نامناسب انداز بھی اختیار کیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے احتجاج پر انہیں معافی مانگنی پڑی۔(جاری ہے)
چھوٹے ممالک نے پہلے روز کے اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ پریس ریلیز پر بھی تحفظات ظاہر کردئیے جس کی ایک جھلک پاکستان کرکٹ بورڈ اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اپنے جوابی پریس ریلیز کے ذریعے دکھا دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ بات واضح کردی ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں تین بڑوں کے مجوزہ پوزیشن پیپر پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے بلکہ اجلاس میں پیش کردہ رہنما اصولوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے اپنے گورننگ بورڈ سے ان کی منظوری لے گا جس کے بعد وہ آئی سی سی کے اگلے اجلاس میں اپنی پوزیشن کے ساتھ پیش ہوگا۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے بھی یہی کہا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں جو بھی باتیں کی گئی ہیں وہ تمام کرکٹ بورڈز کی منظوری سے مشروط ہیں اور اس ضمن میں آئی سی سی کے آٹھ فروری کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیاجائیگا۔اجلاس کے دوران کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دیگر ممالک کو باور کرانے کی کوشش کی کہ اگر یہ تجاویز نہ مانی گئیں تو بھارت آئی سی سی سے باہر نکل جائیگا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ موقف اختیار کیا کہ پیسہ اہم یا کرکٹ؟یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی اس بات پر ناراض ہوگئے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی پاکستان کے ساتھ آٹھ سال میں چار بار کھیلنے کی پیشکش پر کہا کہ اس کی کیا گارنٹی ہے؟لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار