سینئر اداکارہ نجمہ بیگم کی 6ویں برسی آج منائی جائیگی

بدھ 29 جنوری 2014 13:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ نجمہ بیگم کی 6ویں برسی آج ( جمعرات ) کو منائی جائیگی ۔ نجمہ بیگم کو پہلی پاکستانی فلم ” تیری یاد “ میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اداکارہ آشا بھوسلے کی چھوٹی بہن تھیں انہوں نے فلموں کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور خاص طور پر پی ٹی وی پر بچوں کے لئے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل ” عینک والا جن “ میں بھی اداکاری کر کے ملک گیر شہرت حاصل کی ۔ نجمہ بیگم 30جنوری 2008ء کو اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں