نامور اداکار فضل الحق کی 31ویں برسی خاموشی سے گزر گئی

منگل 28 جنوری 2014 13:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) فلم انڈسٹری کے نامور اداکار فضل الحق کی 31ویں برسی خاموشی سے گزر گئی ۔ ان کی برسی کے حوالے سے کوئی بھی تقریب منعقد نہ ہو سکی ۔ فضل الحق نے 1956ء میں پہلی فلم ” دُلا بھٹی “ سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بے شمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ جن میں انار کلی ، کرتار سنگھ ، چوڑیاں ، پھنے خان ، جگ بتی ،وریام اور تیرے عشق نچایا ، جیسی فلمیں شامل ہیں ۔ 1981ء میں انہوں نے فلم ” پوشتی “ میں آخری مرتبہ اداکاری کے جاہر دکھائے ۔ وہ 27جنوری 1983ء کو لاہور میں انتقال کر گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں