”مین آف دی میچ “کے نام سے کوئی فلم نہیں بنا رہا ، ابھی اداکاروں کی کاسٹ کو فائنل کیا جا رہا ہے ‘ ہمایوں سعید

منگل 28 جنوری 2014 13:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ابھی میں نے اپنی دوسری فلم کا نام حتمی طور پر فائنل نہیں کیا ، ”مین آف دی میچ “کے نام سے کوئی فلم نہیں بنا رہا ، ابھی میں اپنی فلم کا پیپر ورک مکمل کر رہا ہوں ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

28 جنوری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت میں متعدد ڈرامہ سیریلز میں کام کر رہا ہوں ۔ اپریل میں اپنی نئی فلم کا آغاز کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اداکاروں کی کاسٹ کو فائنل کیا جا رہا ہے ۔ میری فلم کا موضوع انتہائی منفرد نوعیت کا ہے اس وقت فلم کے موضوع کو کھل کر گفتگو نہیں کر سکتا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں