بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے‘ یاسر گیلانی

منگل 28 جنوری 2014 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں صوبہ میں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے‘ تحریک انصاف حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں کسی بھی صورت بھاگنے نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوسی7 کے عہدیداران کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک کی ترقی وخوشحالی اور امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں