ان لینڈ ریونیو کے 7ججوں کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور ،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت قانون کو 3 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

پیر 27 جنوری 2014 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ان لینڈ ریونیو کے 7ججوں کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست کو باضابطہ سماعت کیلئے منظور کر لیا۔ سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان لینڈ ریونیو کے سات جوڈیشل ممبران کو سیاسی بنیادون پر تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ممبران کو تحریری امتحان کے مراحل سے گزارے بغیر اور قوانین کے ضابطے مکمل کئے بغیر میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا لہٰذا عدالت انکی تعیناتیاں کالعدم قرار دے۔ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر مزید مہلت کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے درخواست کو باضابطہ سماعت کے لئے منظور کرلیا۔عدالت نے وفاقی وزارت قانون کو 3 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں