طالبان آئین کو تسلیم کریں ، صلح ہو سکتی ہے، گورنر پنجاب

پیر 27 جنوری 2014 16:57

طالبان آئین کو تسلیم کریں ، صلح ہو سکتی ہے، گورنر پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ طالبان آئین کو تسلیم کریں کل ان سے صلح ہو سکتی ہے۔ ملکی سالمیت اور استحکام کے لئے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہیں۔ گورنر ہاؤس میں پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے دہشت گردوں کے حملوں میں مساجد محفوظ ہیں نہ ہی مندر ، گرجا گھر اور تعلیمی ادارے۔

(جاری ہے)

اب صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے طالبان ہتھیار پھینک کر آئینی دائرے میں آئیں تو بات ہو سکتی ہے۔ گورنر پنجاب نے اپیل کی کہ سیاسی قوتیں، مذہبی رہنما اور عوام ملکی سالمیت کے لئے متحد ہو جائیں دہشت گردی ختم کر کے ہر حال میں امن قائم کرنا ہو گا۔ گورنر پنجاب نے ایجوکیشن رپورٹر ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ تعلیم کا یکساں نصاب متعارف کرانے اور دینی مدارس کو تعلیمی قومی دھارے میں شریک کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں