بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کیلئے جلد قرار دادجمع کروائی جائیگی ،جو اس کی مخالفت کرے گا تو وہ ایک غیر آئینی بات ہو گی‘ میاں محمود الرشید

پیر 27 جنوری 2014 15:42

بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کیلئے جلد قرار دادجمع کروائی جائیگی ،جو اس کی مخالفت کرے گا تو وہ ایک غیر آئینی بات ہو گی‘ میاں محمود الرشید

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کیلئے قرار داد جلد پنجاب اسمبلی میں جمع کر وانے کا فیصلہ کیا ہے اور امید ہے کہ اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا جائے گا ، جو کوئی بھی اس کی مخالفت کرے گا تو وہ ایک غیر آئینی بات ہو گی،دہشت گردی اور مہنگائی کے حوالے سے روز مرہ کے فیصلوں سے معاملات حل ہو تے نظر نہیں آتے ا س کیلئے اہم نوعیت کے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی لگنی چاہیے ، کیونکہ اس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور زیادہ تر لو گ پتنگ بازی کے حق میں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور مہنگائی کے حوالے سے روز مرہ کے فیصلوں سے معاملات حل ہو تے نظر نہیں آتے ا س کیلئے اہم نوعیت کے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کیلئے قرار داد جلد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جائیگی جس میں حلقہ بندیوں اور بلدیاتی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ اٹھایا جائے گااور امید ہے کہ اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمین پر تشدد کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں