لاہور، بند روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک

پیر 27 جنوری 2014 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) لاہور میں بند روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوٹ کمبوہ کا رہائشی 25 سالہ واجد علی موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا۔ اس دوران اڈے سے نکلنے والی تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا۔ پولیس کی جانب سے بس ڈرائیور کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں