ریلوے مسافروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، خواجہ سعد رفیق
اتوار 26 جنوری 2014 16:12
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے مسافروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، جو دہشت گرد کارروائی کرے گا،ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی ترقی کے لئے جو ہوسکا کریں گے، موجودہ حکومت نے ریلوے کی بحالی کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں اور مزید اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ رواں مالی سال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریلے کا خسارہ کم ہوگا۔
ریلوے میں کنٹینر سروس کا آغاز کردیا گیا ہے اور کراچی سے ایک کنٹینر ٹرین آچکی ہے، ریلوے کی زمینوں کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنا چاہتے ہیں، ریلوے کو اشتہاری مہم کے استعمال کے لئے اخبارات میں اشتہارات دے چکے ہیں اور کئی کمپنیاں رابطے بھی کررہی ہیں۔(جاری ہے)
ریلوے کی بحالی کے لئے صوبائی حکومتوں کو مثالی تعاون کرنا چاہئے جو اب تک نہیں ملا، صوبوں کو ریلویز سے اپنی زمینوں کے کمرشل استعمال میں حصہ نہیں مانگنا چاہئے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چین سے 23 ریلوے انجن جلد ہی مل جائیں گے، نئے انجنوں کی مرمت اور حفاظت کے لئے کچھ لوگوں کو تربیت کے لئے چین بھیجا گیاہے، اس کے علاوہ پورے ملک میں ریلوے ڈویژنل ان ہاؤس کنسلٹنٹ کا نظام متعارف کرا رہے ہیں، ریلوے کی زمینوں کو کمرشل استعمال کی فراہمی کنسلٹنٹس کریں گے اس سلسلے میں کراچی میں ان ہاؤس کنسلٹنٹ نظام کے لئے کام ہو رہا ہے، امید ہے جلد ہی یہ سلسلہ شروع ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے لئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن اس منصوبے میں کئی تیکنیکی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا