نئے تعمیر ہونیوالے سنگم تھیٹر کا افتتاح رواں ہفتے ہوگا

اتوار 26 جنوری 2014 14:32

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کوٹ عبد المالک میں نئے تعمیر ہونیوالے سنگم تھیٹر کا افتتاح رواں ہفتے ہوگا ۔ تھیٹر کا افتتاح اسٹیج ڈرامہ ” سیانی فیملی “ سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ظفر ارشاد ہیں جبکہ ڈرامے کی کاسٹ کے چناؤ کا عمل جاری ہے ۔ تھیٹر کے روح رواں ملک نصیر نے کہا کہ عوام کو تھیٹر دیکھنے کے لئے کافی سفر طے کرنا پڑتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سنگم تھیٹر میں صرف اصلاحی اور فیملی اسٹیج ڈرامے پیش کئے جائیں گے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں