اپوزیشن کا لیبل لگا کر بیٹھی سیاسی جماعتیں ملک کو نقصان سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ‘ شیخ رشید احمد
ہفتہ 25 جنوری 2014 15:35
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا لیبل لگا کر بیٹھی سیاسی جماعتوں نے موجودہ حالات میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، حکومت ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے لیکن بد قسمتی سے وہ کسی کی مشاورت لینے کو بھی تیار نہیں ہے ،حکومت بتائے اے پی سی میں تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر مذاکرات کا فیصلہ کیا لیکن یکدم آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
ایک انٹریو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پارلیمنٹ کی توقیر اور جمہوریت کا راگ الاپنے والے کسی بھی معاملے پر پارلیمنٹ اور قوم کو اعتماد میں نہیں لے رہے اور ہر معاملے میں ”سولو فلائٹ “ کی جارہی ہے جسکا لا محالہ اس ملک کو نقصان پہنچے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت پرویز مشرف کے معاملے پر صرف وقت کا ضیاع کر رہی ہے اور یہ معاملہ صرف دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے ۔
انہوں نے اپوزیشن کے کردار کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کم از کم عوام کی آواز ہوں اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا لیبل لگا کر بیٹھی سیاسی جماعتوں کو بھی کہوں گا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ورنہ ملک کو نا قابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔ میرا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے بلکہ پالیسیاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ بڑھانے کی بات کرتا ہوں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹیشن کا آغاز مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوا،خواجہ سلمان رفیق
پنجاب میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کاامکان ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے ‘ سنی علما کونسل
حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا ہے ‘ جے یو آئی
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کرے‘ متحدہ علما کونسل
بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے‘فرخ جاوید مون
لاہور ،مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیں میں 74ہزار6سو21ملزمان گرفتار
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس(کل) ہو گی
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق