ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی‘ قوی خان

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:46

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کا ماضی انتہائی شاندار ہے ہمیں موجودہ حالات میں اس سے رہنمائی لینی چاہیے ، ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی ۔ ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کیساتھ پیش کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ویسے بھی ماضی کو بھلانا نہیں چاہیے ۔ اگر ماضی میں کوتاہیاں ہوں تو اس سے سبق سیکھنا چاہیے اگر کامیابیاں ملی ہوں تو مزید کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے ۔ پاکستان فلم انڈسٹری ماضی میں شاندر کامیابیاں حاصل کر چکی ہے اور ہمیں اس سے ضرور رہنمائی لینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پزیرائی ملے گی ،اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگئی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں