اپلائیڈ فار،بغیر،غیر نمونہ ،جعلی نمبر پلیٹ اور سبز نمبر پلیٹ کا غلط استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

جمعہ 24 جنوری 2014 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ایک مرتبہ پھر اپلائیڈ فار، جعلی،بغیر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن کریگی۔ تمام ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی موٹر سائیکلوں کیخلاف کاروائی کر نے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بغیر،غیر نمونہ ،جعلی نمبر پلیٹ اوراپلائیڈ فار موٹر سائیکل اور کارروڈ پر نہ چلنے پائے۔

بغیر نمبرپلیٹ اور اپلائیڈفار وہیکلز کیخلاف کاروائی کر تے ہوئے انہیں تھانوں میں بند کروایا دیا جائے جبکہ غیرنمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے جائیں۔

(جاری ہے)

سہیل چوہدری نے کہا کہ اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف بھی سخت کاروائی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس سبز نمبر پلیٹ کا غلط استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔

شہری اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر درست اورواضح نمبر پلیٹس لگائیں۔سہیل چوہدری نے شہریوں سے کہا کہ وہ دوران ڈرائیونگ گاڑی اور موٹرسائیکل کے کاغذات اورڈرائیونگ لائسنس بھی ہمراہ رکھیں تاکہ ٹریفک قوانین کی بالادستی قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں