دہشتگردی کے کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز اور گواہان کے نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 24 جنوری 2014 16:37

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے واقعات کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز اور گواہان کے نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا ، ججز ،انکے اہل خانہ اور گواہان کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حکومت نے دہشتگردی کے واقعات کے کیسز کی سماعت کو انتہائی خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی جائے گی ۔ جبکہ ان کیسز میں گواہی دینے والے شہریوں کی شناخت بھی سامنے نہیں لائی جائے گی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں کیسز کی سماعت کرنے والے ججز ، انکے اہل خانہ کے علاوہ گواہی دینے والوں کی بھی مکمل سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں