دیہی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے 10 ارب 87 کروڑ روپے فراہم کئے گئے‘ وزیر خزانہ پنجاب

جمعہ 24 جنوری 2014 15:02

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء )صوبائی وزیر خزانہ ،ایکسائز و ٹیکسیشنمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ60 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے جنم لیتی ہیں اور حکومت نے دیہی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ 10 ارب 87 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں تاکہ صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکا جا سکے،نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ امراض گردہ میں مبتلاغریب مریضوں کو مفت ڈائیلاسسز کے لئے 30 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ ضلعی وتحصیل سطح پر بلامعاوضہ ادویات کی فراہمی کے لئے 50 کروڑ روپے کی رقم مہیا کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کے لئے 17 ارب روپے کی کثیر رقم فراہم کی ہے تاکہ ایسے منصوبوں کے ذریعے عوام کو علاج ومعالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور موجودہ مالی سال کے دوران صحت کے لیے 102ارب روپے اور تعلیم کے لیے 244ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں