حکومت ملک کا امن تباہ کرنے والے عناصر کو کوئی رعایت نہیں دیگی‘ عرفان دولتانہ

جمعہ 24 جنوری 2014 15:01

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کا امن تباہ کرنے والے عناصر کو کوئی رعایت نہیں دے گی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں جدید فنی تربیت فراہم کرکے نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔ ملک میں قیام امن ہماری قیادت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے دوام اور استحکام کیلئے آئین اور قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں